یمن میں سعودی ہیلی کاپٹر سرنگوں، 12 اہلکار ہلاک


یمن میں سعودی ہیلی کاپٹر سرنگوں، 12 اہلکار ہلاک

یمن کے علاقے مارب میں فوجی ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں چار افسران سمیت 12 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی فوجی ہیلی کاپٹر "بلیک ہاک" کو یہ حادثہ مأرب کے مقام پر پیش آیا ہے۔

سعودی عرب اور یمن دونوں نے اس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر متحدہ عرب امارات کے فرینڈلی فائر کے نتیجے میں تباہ ہوا۔

تاہم اس زمرے میں تحقیقات جاری ہیں۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ہیلی کاپٹر کے کپتان ترکی الھویرینی، معاون خلابان ریان الشھرانی، لفٹیننٹ کرنل عبدالرحمان الشھرانی، کرنل فیصل السبیعی، فرسٹ سارجنٹ علی الشیخی، سارجنٹ معیض القحطانی، سارجنٹ مھل الرشیدی، سپاہی محمد الصیعیر، سارجنٹ علی الحلافی، تکنیکی معاون سارجنٹ موسیٰ الشھری، فرسٹ ساجنٹ نایف معوض اور سپاہی محمد عقیلی شامل ہیں۔

سعودی حکومت کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر شہریوں نے بھی مذکورہ حادثے پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری