شمالی کوریا سے کشیدگی میں اضافے کے بعد، امریکی فوجی دستوں کی آسٹریلیا منتقلی


شمالی کوریا سے کشیدگی میں اضافے کے بعد، امریکی فوجی دستوں کی آسٹریلیا منتقلی

شمالی کوریا کیساتھ حالات خراب ہونے کے بعد امریکہ نے اپنے مسلح فوجی دستوں کو آسٹریلیا منتقل کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شمالی کوریا کیساتھ تناؤ میں اضافے کے بعد امریکہ نے 1250 فوجیوں کو جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے جنگی مشقوں کے بہانے آسٹریلیا منتقل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فوجی دستے 6ماہ تک آسٹریلیا میں چینی اور آسٹریلوی فوجیوں کے ساتھ مشقیں کریں گے۔

امریکہ کے ایک فوجی عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ مشقیں امریکہ کیلئے خطے کی اہمیت کی بنیاد پر منعقد کی جارہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا کے قریب ہونا امریکہ کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

ماہرین کے مطابق امریکہ نے شمالی کوریا کیساتھ حالات کشیدہ ہونے کے بعد اپنے فوجی دستوں کو جنگی مشقوں کے بہانے آسٹریلیا منتقل کیا ہے۔

ان مشقوں کیلئے امریکہ کے 13 جنگی طیارے اور سوپر کوبرا ہیلی کاپٹرز سمیت دیگر تجہیزات منتقل کئے گئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری