سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، عابد شیر علی


سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، عابد شیر علی

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے سینهٹ میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سینیٹ میں پوچھے گئے سوال پر وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ حکومت نے ملک میں لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

ان اقدامات میں پانی، کوئلے، شمسی توانائی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس کی تنصیب شامل ہے جبکہ توقع ہے کہ بجلی پیدا کرنے کے کئی منصوبے اس سال جون تک اور اگلے سال مکمل ہو جائیں گے۔

پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت الاٹ ہونے والے تین مغربی دریاﺅں کا پانی محفوظ کرنے کیلئے کام کررہا ہے۔

عابد شیر علی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے اس وقت تک تین مغربی دریاﺅں ،سندھ، جہلم اور چناب کا پانی ذخیرہ کرنے کیلئے کوئی تعمیرات نہیں کی ہیں۔

بھارت کو ہمارے مغربی دریاﺅں پر سندھ طاس معاہدے میں دیئے گئے طریقہ کار اور ڈیزائن کے مطابق پن بجلی گھر تعمیر کرنے کا حق حاصل ہے۔

رمضان المبارک میں ہونے والی لوڈشینگ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔

دوسری جانب شہروں میں 14 سے 16 اور دیہی علاقوں میں 18 سے 20 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کی حالت بری ہو گئی ہے۔

شدید گرمی اور طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں جس پر بعض لوگ تو سڑکوں پر نکلے جبکہ بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ پاکستان بھر میں "مریم لائٹ چلی گئی" (#MaryamLightChaliGai) ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری