کفریا اور فوعہ سے مزید تین ہزار افراد حلب کی طرف روانہ/ تصویری رپورٹ


کفریا اور فوعہ سے مزید تین ہزار افراد حلب کی طرف روانہ/ تصویری رپورٹ

شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کفریا اور فوعہ سے لوگوں کا دوسرا کاروان حلب کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔

شام سے تسنیم نیوز کے نامہ نگار کے مطابق کفریا اور فوعہ سے لوگوں کا دوسرا کاروان حلب کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔

سینکڑوں بسیں آج علی الصبح حلب کی طرف روانہ کردی گئی ہیں، دہشت گردی کے پیش نظر بسوں کو سخت سیکورٹی فراہم کی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے  ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

کفریا اور فوعہ سے حلب جانے والے لوگوں پر خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں سینکڑوں نہتے شہری خاک وخون میں غلطاں ہوگئے تھے۔

معاہدے کے تحت گزشتہ جمعے کی صبح کو دمشق کے مضافات میں واقع مضایا اور الزبدانی نامی قصبوں کے ایک ہزار سے زیادہ شہری ادلب کی جانب روانہ ہوگئے تھے۔

محصور قصبے مضایا، الزبدانی، فوعہ اور کفریا کے عوام ان علاقوں سے نکلنے کے لئے بسوں میں سوار ہونے کےبعد دہشتگردوں کے خودکش حملوں کا نشانہ بن گئے۔

دہشتگرد باغیوں کے خودکش حملوں میں 118 سے زیادہ شیعہ بچے اور عورتیں شہید ہوئے تھے۔

یاد رہے حکومت شام اور مسلح مخالفین نے مارچ کے مہینے میں محصور علاقوں سے فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کے باہر نکلنے پر اتفاق کیا تھا۔

اس سمجھوتے کے مطابق شامی حکومت نے پندرہ سو قیدیوں کو آزاد کرکے محصور علاقوں میں انسان دوستانہ امداد روانہ کی ہے اور ساتھ ہی دمشق کے مضافاتی علاقوں میں جنگ بندی عمل میں آئی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری