امریکی وزیر دفاع کا کثیر ملکی دورہ / سعودی عرب پہنچ گئے

خبر کا کوڈ: 1384499 خدمت: دنیا
جیمز متیس

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی ممالک کے دوروں کے دوران سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقی ممالک کے اپنے ایک ہفتے پر مشتمل دورے کے دوران سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

جیمز میٹس نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ محمد بن سلمان السعود سے ملاقات کی۔

سعودی عرب روانگی سے قبل میٹس نے کہا کہ یمن کے تنازعے کے سیاسی حل کے لیے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کے زیر نگرانی مذاکرات کرائے جائیں۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دورانیہ پر مشتمل اس دورے میں امریکی وزیر دفاع مصر، اسرائیل، قطر اور جبوتی بھی جائیں گے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری