بھارت: مسافر بس کے خوفناک حادثے میں 45 افراد ہلاک + تصاویر

شملہ کے قرہب بھارتی ریاست ہما چل پردیش میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 45 افراد ہلاک ہو گئے۔

بھارت: مسافر بس کے خوفناک حادثے میں 45 افراد ہلاک + تصاویر

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ہماچل پردیش میں ایک مسافر بس بےقابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 45 افراد ہلاک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق بس کی کمانی ٹوٹنے کے بعد ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے بس سے کود کر اپنی جان بچائی جبکہ باقی مسافروں سمیت بس ایک کھائی میں جا گری۔

ایک چشم دید گواہ سنتوش کمار نے بتایا کہ بس قلابازیاں کھاتے ہوئے کھائی میں گرتی چلی گئی۔

دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نے افسوسناک واقعہ پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو دو لاکھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری