او پی سی ڈبلیو کی جانب سے ادلب میں سارین گیس کے استعمال کی تصدیق


او پی سی ڈبلیو کی جانب سے ادلب میں سارین گیس کے استعمال کی تصدیق

تنظیم برائے ممانعت کیمیائی ہتھیار کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے مطابق خان شیخون میں سارین یا اس سے مشابہ کسی اور گیس کا استعمال کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایک برٹش تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ ادلب کے خان شیخون علاقہ میں استعمال کیا گیا مادہ سارین یا اس سے مشابہ تھا۔

برٹش تنظیم نے کیمیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کی نظارتی تنظیم کے صدر احمد اوزومجو کے حوالے سے کہا ہے کہ تجربات کے نتیجے بتاتے ہیں کہ خان شیخون میں سارین یا اس سے ملتے جلتے مواد کا استعمال کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ نظارتی تنظیم نے خان شیخون میں ہوئے کیمیائی حملہ کی تحقیقات کیلئے ایک ٹیم کو ترکی روانہ کیا تھا۔  

دہشت گرد تنظیموں نے 4 اپریل کو خان شیخون میں کیمیائی حملوں کا ڈرامہ رچایا تھا تاکہ 7 اپریل میں امریکہ کو شام پر چڑھائی کرنے کا جواز فراہم کیا جا سکے۔

اگرچہ شامی حکومت کی تاکید تھی کہ انہوں نے کبھی بھی کیمیائی اسلحوں کا استعمال نہیں کیا ہے اور مستقبل میں بھی ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے، روس نے بھی خان شیخون ڈرامے کو شام جنگ بندی کیلئے ہونے والے پرامن مذاکرات ختم کرنے کی سازش قرار دیا تھا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری