ریفرنڈم کے نتائج کو مسترد کرنے کیلئے تمام قانونی راستوں کا سہارا لیں گے، ترک ریپبلک پارٹی


ریفرنڈم کے نتائج کو مسترد کرنے کیلئے تمام قانونی راستوں کا سہارا لیں گے، ترک ریپبلک پارٹی

اپوزیشن پارٹی، ترکی میں ہونے والے ریفرندم کے نتائج کو منسوخ کرنے کیلئے ایسے موقع پر تمام ممکنہ قانونی ذرائع استعمال کرنے پر غور کر رہی ہے جب الیکشن کمیشن نے ریفرنڈم کے نتائج کی منسوخی سے متعلق اپوزیشن کی درخواست کو رد کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترک الیکشن کمیشن کی جانب سے ریفرنڈم کے نتائج کی منسوخی سے متعلق اپوزیشن کی درخواست رد کرنے کے باوجود اپوزیشن پارٹی قانونی چارہ جوئی کے امکانات پر غور کر رہی ہے۔

اپوزیشن پارٹی کے معاون بولنٹ تزکان کا کہنا ہے کہ یہ ایک سنگین بحران ہے ہم اس مسئلہ پر غور کر رہے ہیں کہ کیا اس معاملہ کو عدلیہ کے ذریعے حل کریں یا یورپ کی انسانی حقوق کے کمیشن کے پاس لے جائیں۔

غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 5۔51 فیصد لوگوں نے اس ریفرنڈم میں مثبت رائے دی ہے۔

رجب طیب اردوغان نے بھی نتائج کے اعلان کے پہلے ہی دن اپنے حامیوں کو مبارکباد دیدی ہے۔

دوسری جانب ترک اپوزیشن اس ریفرنڈم کو رد کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔

ترک الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آخری لمحات میں سرکاری مہر کے بغیر ڈالے گئے ووٹوں کو بھی قبول کرے جو کہ ترکی کے انتخابی قوانین کے سراسر خلاف ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری