ٹیسٹ سیریز: دو فارمیٹ کی فاتح پاکستان ٹیم آج پھر کالی آندھی کا سامنا کرے گی


ٹیسٹ سیریز: دو فارمیٹ کی فاتح پاکستان ٹیم آج پھر کالی آندھی کا سامنا کرے گی

ٹی 20 اور ایک روزہ میچ میں مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کو ہرانے کے بعد تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے سلسلے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے آج میدان میں اترے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پچھلے ماہ شروع ہونے والے پاکیستان کے دورہ ویسٹ انڈیز میں اب تک پاکستان ٹی 20 اور ایک روزہ میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد آج مہمان ٹیم سے ٹکرائے گا۔

یہ ٹیسٹ سیریز اس لئے بھی بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ پاکستان کے 2 مایہ ناز بیٹسمین مصباح الحق اور یونس خان کی آخری ٹیسٹ سیریز ہے اور یہ دونوں کھلاڑی چند روز قبل ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔

شائقین کرکٹ اپنے ان ہیروز کو آخری مرتبہ ایکشن میں دیکھنے کے لئے بہت بےتاب ہیں۔

دوسری جانب سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ مصباح اور یونس کو اپنی آخری سیریز میں کسی دباو کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ دونوں تجربہ کار کھلاڑی ہیں، سیریز کو یاد گار بنائیں گے۔

آج سے سبینا پارک میں شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ 25 اپریل تک جاری رہے گا۔

جس کے بعد سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے دونوں ٹیمیں برج ٹاؤن میں مدمقابل ہوں گی جبکہ دورہ ویسٹ انڈیز کا آخری میچ 10 مئی سے ونڈسر پارک میں کھیلا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری