پیرس: دہشتگرد واقعے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی


پیرس: دہشتگرد واقعے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

گذشتہ شب پیرس کی معروف شاہراہ شانزے لیزے پر فائرنگ، جس سے دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے، کی ذمہ داری کالعدم تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فنکاروں کی جنت پیرس کو ایک بار پھر دہشتگردی کا کی آگ میں جھونک دیا گیا۔

گزشتہ رات پیرس کی مشہور شاہراہ شانزے لیزے پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے جو بعد میں جانبر نہ ہو سکے۔

واضح رہے کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔

دہشتگرد تنظیم داعش نے اس واقعے کی ذمےداری قبول کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے تاہم ابھی شناخت ظاہر نہیں کی جائے گی۔

واقعے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے اور شہری ایک بےیقینی کی کیفیت میں ہیں۔

حکام نے شانزے لیزے اور اطراف کے علاقے کو سیل کر دیا جبکہ شاہراہ پر واقع دکانیں اور ریسٹورنٹ بھی بند کرا دیے گئے ہیں جس سے خوشبووں کے شہر میں اداسی کی سی فضا قائم ہے۔

فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھی فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی ہے۔

انہوں نے پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پرفرانس سےاظہارہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کےخلاف چوکنااورمضبوط رہناہوگا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری