حملہ کرنے کی حماقت کی تو لبنان کو اسرائیلی فوج کا قبرستان بنا دیں گے

خبر کا کوڈ: 1385481 خدمت: دنیا
شیخ نعیم قاسم

 حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے اسرائیل کو صاف الفاظ میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان پر حملے کی صورت میں اسرائیل کو بدترین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے لبنان پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے کی حماقت کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ شامی اڈے الشعیرات پر امریکی حملہ سے امریکہ نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ شام میں موجود ہے لیکن اس طرح موجود نہیں جس طرح ترکی اور سعودی عرب چاہتے ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانے کے سلسلے میں ترکی ، سعودی عرب اور اردن کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ممالک بشار اسد کے خلاف دہشت گردوں کی حمایت کرسکتے ہیں لیکن وہ بشار اسد کو ہٹا نہیں سکتے کیونکہ بشار اسد کا اقتدار شامی عوام کا اقتدار ہے اور جب تک شامی عوام چاہیں گے بشار اسد اقتدار میں رہیں گے۔

انہوں نے لبنان پر اسرائیلی ممکنہ حملے کے حوالے سے اسرائیل کو دو ٹوک الفاظ میں اس حماقت سے باز رہنے کو کہا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری