بھارت میں سورج سوا نیزے پر / شدید گرمی سے 37 افراد ہلاک


بھارت میں سورج سوا نیزے پر / شدید گرمی سے 37 افراد ہلاک

بھارت میں گرمی کی بدترین لہر کے باعث ملک کے جنوبی علاقے میں 37 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے  بھارتی میڈیا کےحوالے سے خبر دی ہے کہ بھارت اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔

 گرمی کی بدترین لہر کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 45درجہ سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

 گرمی کی شدت کے باعث جنوبی ریاست تلنگانہ میں 37 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

اس زمرے میں بھارتی محکمہ موسمیات نے ہدایت کی ہے کہ لوگ گرمی سے بچنے کے لئے باریک کپڑوں اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں، نیز غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری