راحیل شریف کو سعودی اتحاد کی سربراہی کیلئے این او سی جاری / خصوصی سعودی طیارے میں روانہ


راحیل شریف کو سعودی اتحاد کی سربراہی کیلئے این او سی جاری / خصوصی سعودی طیارے میں روانہ

حکومت پاکستان نے راحیل شریف کو اتحادی افواج کیلئے این او سی جاری کردیا ہے جس کے بعد وہ سعودی عرب سے آئے ہوئے خصوصی طیارے میں سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی ہے کہ پاکستانی حکومت نے جی ایچ کیو سے منظوری کے بعد راحیل شریف کو اتحادی افواج کیلئے این او سی جاری کردیا ہے۔

راحیل شریف حکومتی اجازت کے بعد انہیں لینے کے لیے آئے طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے راحیل شریف کے لیے خصوصی طیارہ پاکستان بھیجا تھا۔

واضح رہے کہ 30 دسمبر 2015 میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان سمیت 30 سے زائد اسلامی ممالک نے سعودی عرب کی قیادت میں ایک فوجی اتحاد تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا جس میں مصر، قطر، متحدہ عرب امارات، ترکی، ملائشیا، پاکستان اور کئی افریقی ممالک شامل ہیں۔

مشترکہ فوجی اتحاد کا ہیڈکوارٹر ریاض میں ہوگا۔

یاد ہرے کہ حال میں ہی ایک معروف امریکی جریدے میں چھپنے والے مضمون کے مطابق پاکستان سعودی اتحاد کے نام پر یمن سے لڑنے کے لئے سعودی عرب کو 5 ہزار فوجی دے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری