مغرب نے خان شیخون جانچ کیلئے آنے والی تحقیقی ٹیم کو روکا: بشار الاسد


مغرب نے خان شیخون جانچ کیلئے آنے والی تحقیقی ٹیم کو روکا: بشار الاسد

شام کے صدر بشار الاسد کا کہنا ہے کہ مغرب اور امریکہ نے خان شیخون میں رچائے گئے کیمیائی ڈرامے کا راز فاش ہونے کے ڈر سے اس حادثے کی جانچ کرنے کیلئے کسی بھی تحقیقی ٹیم کو شام آنے سے روک دیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ امریکہ اور مغرب نے خان شیخون میں رچائے گئے اپنے کیمیائی ڈرامہ کا راز فاش ہونے کے خوف سے اس سانحہ کی جانچ کرنے کیلئے شام میں آنے والی کسی بھی تحقیقی ٹیم کی مخالفت کی ہے۔

بشار الاسد نے اسپوتنیک کو دئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم نے اقوام متحدہ کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ اس سانحہ کی جانچ کیلئے اپنی ٹیم بھیجے لیکن ظاہری طور پر اقوام متحدہ نے ابھی تک کوئی جانچ کرنے والی کمیٹی نہیں بھیجی ہے کیونکہ مغرب اور امریکہ نی اس اقدام کی مخالفت کی ہے۔ 

اس کا سبب یہ ہے کہ اگر کوئی تحقیقاتی ٹیم شام میں آتی ہے تو یہ راز فاش ہو جائے گا کہ خان شیخون کا کیمیائی حملہ اور اس کی آڑ میں الشعیرات پر امریکی حملہ سب ایک ڈرامہ کا حصہ تھا اسی لئے اقوام متحدہ کی طرف سے کسی جانچ کمیٹی کو نہیں بھیجا گیا۔

اسد نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ شام میں جانچ کمیٹی بھیجے جانے کو لیکر روس اور دیگر ممالک کے درمیان ہی مشورت کا دور جاری ہے، مجھے اس سلسے میں ابھی تک کسی تحقیقی ٹیم کے حوالے سے کوئی مثبت خبر نہیں ملی ہے۔  

شامی صدر نے داعش سرغنہ ابوبکر بغدادی کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں غلط ہیں۔

اس سلسلہ میں جو خبریں پھیل رہی ہیں وہ ٹھیک نہیں ہیں۔

شام اور عراق کا سرحدی علاقہ ابھی تک داعش کے قبضہ میں ہے اور شام عراق، روس یہاں تک کہ مغربی اتحاد کے کنٹرول سے خارج ہے، یہاں صرف اور صرف داعش کا کنٹرول ہے اور ابوبکر بغدادی اسی علاقہ میں مکمل امنیت کے ساتھ رہ رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری