ڈاکٹر طاہر القادری: انا اللہ و انا الیہ راجعون؛ پاناما کی باضابطہ تدفین ہو گئی


ڈاکٹر طاہر القادری: انا اللہ و انا الیہ راجعون؛ پاناما کی باضابطہ تدفین ہو گئی

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ صبر کرے، یہاں پر 100لوگوں کو گولیاں مار دی جائیں فیصلہ تو کیا رپورٹ بھی نہیں آتی، یہ تو سات سمندر پار کی کرپشن ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ جہاں سے چلا تھا وہیں آ گیا، طہارت کے سر ٹیفکیٹ کی کالک جے آئی ٹی کے منہ پر ملی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے بہت پہلے کہا تھا ’’انا اللہ و انا الیہ راجعون‘‘ پاناما کی با ضابطہ تدفین ہو گئی ہے۔

قوم فاتحہ پڑھے اور صبر کرے ،یہاں پر 100لوگوں کو گولیاں مار دی جائیں فیصلہ تو کیا رپورٹ بھی نہیں آتی، یہ تو سات سمندر پار کی کرپشن ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ عوام کو کسی ادارے سے نہیں سڑکوں پر نکلنے سے ریلیف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ اس اعتبار سے تاریخی ہے کہ جنہوں نے رٹ کی وہ بھی خوش ہیں اور جن کے خلاف رٹ ہوئی وہ بھی مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں۔

ایک سال تک قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا گیا ،اب 540 صفحات کے فیصلے کی ایک طویل عرصہ تشریح ہوتی رہے گی مگر قوم کا خزانہ لوٹنے والوں کو کچھ نہیں ہو گا۔

وہ عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری