کوئٹہ: 400 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے


کوئٹہ: 400 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے

کوئٹہ میں بلوچستان حکومت کے سامنے مختلف کالعدم تنظیموں کے 400فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کی رہائش گاہ پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں400فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے اور قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کا کھلے دل سے خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے استحکام کے لئے ان کے فیصلے کو خوب سراہا گیا۔

یاد رہے کہ 8 اپریل کو فراری کمانڈر علی محمد بگٹی اپنے ساتھیوں سمیت سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوچکے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری