ڈی آئی خان؛ کوٹلی امام حسین علیہ السلام کی اراضی پر مارکیٹ تعمیر کرنے کی خلاف احتجاج


ڈی آئی خان؛ کوٹلی امام حسین علیہ السلام کی اراضی پر مارکیٹ تعمیر کرنے کی خلاف احتجاج

کوٹلی امام حسینؑ کی اراضی پر محکمہ اوقاف کی جانب سے مارکیٹ تعمیر کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف ایم ڈبلیو ایم اور کوٹلی امام حسینؑ کمیٹی کا نماز جمعہ کے بعد شدید احتجاج کیا اور مین روڈ کے قریب احتجاجاً احتجاجی کیمپ لگا دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کوٹلی امام حسینؑ کی اراضی پر محکمہ اوقاف کی جانب سے مارکیٹ تعمیر کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف ایم ڈبلیو ایم اور کوٹلی امام حسینؑ کمیٹی کا نماز جمعہ کے بعد شدید احتجاج کیا اور مین روڈ کے قریب احتجاجاً احتجاجی کیمپ لگا دیا۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے ضلعی جنرل سیکریٹری علامہ غضنفر نقوی نے خطاب کرتے ہو کہا کہ ہم کوٹلی اما م حسینؑ کی اراضی پر محکمہ اوقاف کی جانب سے مارکیٹ تعمیر کرنے کی اجازت د ینے کے فیصلے کو مسترد کر تے ہیں۔

انہوں نے کہا کہکوٹلی امام حسینؑ پر محکمہ اوقاف ناجائز قابض ہے، ہم نے اعلیٰ ارباب اختیار سے کئی بار گذارشات کیں کہ اس معاملے کو احسن طریقے سے حل کریں، مگر انہوں نے کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہے صرف زبانی دعوؤں تک محدود رہیں۔

علامہ غضنفر عباس کا مزید کہنا تھا کہ کوٹلی امام حسینؑ کی 327 کنال اراضی ایک ہندو شخص نے پاک و ہند کی تقسیم سے پہلے عزاداری کیلئے وقف کی تھی اور یہ کیسے مسلمان ہیں، جو امام حسینؑ کی جاگیر اونے پونے داموں بیچ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ پرامن رہتے ہوئے اس مسئلے کا حل نکال لیں مگر ضلعی انتظامیہ حالات کو بگاڑنا چاہتی ہے۔ ہم حکومت سے فوری طور پر کوٹلی امام حسینؑ کی اراضی پر محکمہ اوقاف کی جانب سے مارکیٹ تعمیر کرنے کے عمل کو روکا جائے۔ اگر حکومت نے ہوش کہ ناخن نہ لئے تو پھر ملت جعفریہ اپنا حق لینا جانتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے تب تک احتجاجی کیمپ لگا رہے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری