سعودیہ کے ساتھ اتحاد کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ پہلے سے ہی موجود ہے + ویڈیو


سعودیہ کے ساتھ اتحاد کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ پہلے سے ہی موجود ہے + ویڈیو

نیتن یاہو نے ایک انٹریو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، اردن اور مصر کے ساتھ اتحاد موجود ہے اور جب رپورٹر نے سوال کیا کہ کیا ایسے رپورٹس ہیں کہ اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان خفیہ معلومات کا تبادلہ ہوتا ہے، تو ان کا کہنا تھاکہ۔۔۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نیتن یاہو نے انٹریو دیتے ہوکہا کہ سعودی عرب ،اردن اور مصر کے ساتھ اتحاد موجود ہے اور جب ان رپورٹرنے سوال کیا کہ کیا ایسے رپورٹس ہیں کہ اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان خفیہ معلومات کا تبادلہ ہوتا ہے؟ تو جواب میں ان کا کہنا تھا: "جو کچھ میں اس سلسلے میں کہہ سکتا ہوں وہ یہ ہے کہ عربوں میں اسرائیل کی پوزیشن بدل گئی ہے کیونکہ وہ اب اسرائیل کو اپنا دشمن نہیں سمجھتے بلکہ اسلامی شدت پسندوں کیخلاف ہم ان کے اتحاد ی ہیں، خواہ انہیںشیعہ ایران چلاتا ہو یا پھر داعش اور دوسرے سنی شدت پسند۔"

سوال :کیا یہ صحیح ہے کہ آپ نے ڈرامائی انداز سے مصر کے ساتھ تعلقات میںبہت بہتری لائی ہے؟

جواب :یہ صحیح ہے

سوال: کیا اردن کے ساتھ بھی ؟

جواب: جی ہاں!

سوال: کیا سعودی عرب کے ساتھ بھی؟
جواب: نو کمنٹ (کچھ نہیں کہونگا )

مجھے آپ سے پوچھنا پڑے گا کیونکہ یہ بڑی سنسنی خیزبات ہے،کیا اسرائیل اور سعودی عرب یعنی تم لوگ مشرق وسطیٰ میں ایران کیخلاف مشترکہ محاذ اتحاد بنانے جارہے ہو؟

جواب: اتحاد بنانے کی ضرورت نہیں وہ تو اس وقت پہلے سے ہی موجود ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری