افغانستان؛ طالبان کا فوجی اڈے پر خوفناک حملہ، 140 فوجی جاں بحق


افغانستان؛ طالبان کا فوجی اڈے پر خوفناک حملہ، 140 فوجی جاں بحق

افغانستان میں عسکری حکام کا کہنا ہے کہ شمالی صوبے بلخ میں ایک فوجی اڈے پر ہونے والے حملے میں کم از کم 140 افغان فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغان طالبان نے فوجی اڈے پر ایک منظم اور بڑا حملہ کر کے افغان فوج کے کم از کم 140 اہلکار جاں بحق کر دیئے جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

جمعے کی شام تک جائے وقوع سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں اور کم از کم ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

حملے کے بعد کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی میں دس طالبان دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان جنگجو فوجی وردی پہن کر اڈے میں داخل ہوئے اور پھر انھوں نے حملہ کر دیا۔

افغان فوج کے ایک ترجمان نصرت اللہ جمشیدی کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے اڈے میں واقع مسجد اور کنٹین میں فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

اطلاعات کے مطابق وہاں جرمنی سمیت متعدد ممالک کے فوجی مقیم ہیں تاہم اب تک یہ واضح نہیں کہ کیا کسی غیر ملکی فوجی کو بھی کوئی نقصان پہنچا ہے۔

مذکورہ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے افغان فوج کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

واضح رہے کہ مزارِ شریف میں یہ فوجی اڈہ افغان نیشنل آرمی کی 209ویں کارپ کی بیس ہے۔ یہ فوجی دستہ شمالی افغانستان میں سکیورٹی کا ذمہ دار ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری