راحیل شریف کے بعد پاکستانی فوجیوں کی بھی سعودی عرب روانگی کا آغاز


راحیل شریف کے بعد پاکستانی فوجیوں کی بھی سعودی عرب روانگی کا آغاز

پاکستانی نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ راحیل شریف کے این او سی ملنے پر سعودی عرب روانگی کے بعد پاکستانی فوجیوں کی روانگی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم  کے مطابق گذشتہ روز حکومت نے پارلمان کو اعتماد میں لئے بغیر راحیل شریف کو سعودی اتحاد کی سربراہی کی اجازت دیتے ہوئے این او سی جاری کر دیا تھا جس کے بعد وہ خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہو گئے تھے تاہم جیو ٹی وی کے مطابق سعودی فوجی اتحاد کے حوالے سے پاکستان کے پانچ ہزار فوجیوں کی بھی سعودی عرب روانگی شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ راحیل شریف 39مسلم ملکوں کے فوجی اتحاد کی کمان سنبھالیں گے۔

اس حوالے سے پاکستان میں عوامی، سماجی اور سیاسی حلقوں کا شدید رد عمل سامنے آرہا ہے۔

عوام سمیت تمام سیاسی پارٹیوں نے راحیل شریف کی سعودی اتحاد کی سربراہی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

دوسری جانب ایران نے پاکستان کو اس حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے جبکہ پاکستان میں اعلیٰ سیاسی اور عسکری حکام کی طرف سے تہران کو بارہا یہ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ اسلام آباد کسی صورت میں کسی ایسی لڑائی کا حصہ نہیں بنے گا جو کسی بھی حوالے سے اس کے دیرینہ اور مخلص ہمسائے ایران کے خلاف ہو۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری