حج 2017؛ ایرانی حجاج کی رہائش سے متعلق تازہ ترین احوال


حج 2017؛ ایرانی حجاج کی رہائش سے متعلق تازہ ترین احوال

حج و زیارات کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امسال مراسم حج کے دوران ایرانی حجاج کے مدینہ میں قیام کا مسئلہ کافی اہم تھا جو الحمدللہ حل ہو گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ مکہ مکرمہ میں بھی قیام کا مسئلہ تقریبا حل ہو گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صوبائی حج کمیٹی کے عہدیداران نیز رہبر معظم انقلاب کے نمائندوں اور وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی کے ہمراہ منعقدہ نشست میں حمید محمدی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ میں آپ لوگوں کی مدد و استعانت سے حج و زیارات کمیٹی کی جملہ ذمہ داریوں کو بہترین طریقے سے ادا کرنے میں کامیاب رہوں گا۔

انہوں نے رواں سال کیلئے مراسم حج کیلئے ہونے والے مذاکرات نیز پروگرام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ اس سال حج کے مراسم نہایت ہی اطمینان اور عزت و احترام کے ساتھ اختتام پذیر ہونگے۔ 

انہوں نے رواں سال عازمین حج کو ضروری اطلاع بہم پہنچانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ضروری ہے کہ عازمین حج کو وسیع پیمانے پر ضروری اطلاعات پہنچائی جائیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ مبلغین حضرات، قافلہ سالار نیز حج کمیٹی اور لوگوں کے درمیان رابطہ کے فرائض انجام دینے والے افراد عازمین حج کو بروقت ضروری اطلاع پہنچائیں۔ عازمین حج کیلئے ابھی سے تربیتی اجلاس منعقد کرائیں جائیں۔ 

انہوں نے حجاج کرام کے قیام کے بندوبست کے سلسلے میں کہا کہ حجاج کرام کے قیام کا بندوبست کرنا حج کمیٹی کی اہم ذمہ داری تھی اور خداوند متعال کی مدد سےمدینہ منورہ میں قیام کا بندوبست ہو گیا ہے جبکہ مکہ مکرمہ میں بھی کسی حد تک رہائش کا بندوبست ہو گیا ہے۔ 

حج و زیارات کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ سعودی وزیر برائے حج و عمرہ اور ہمارے درمیان باہمی مفاہمت کے بعد قیام و طعام نیز نقل و انتقال اور عمومی اطلاعات سے متعلق افراد کی ٹیم کو سعودی عرب روانہ کر دیا گیا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ اس سال مراسم حج کی بخوبی انجام دہی کیلئے باخبر اور تجربہ کار کارآمد لوگوں کی خدمات لی جائیں گی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری