سعودی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ / شہزادہ امریکی سفیر اور نوجوان نواسہ شرقیہ کا گورنر مقرر


سعودی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ / شہزادہ امریکی سفیر اور نوجوان نواسہ شرقیہ کا گورنر مقرر

سعودی کابینہ میں سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ایک بیٹے کو امریکہ میں سفیر جبکہ دوسرے کو توانائی کا وزیر بنانے کے ساتھ ساتھ ایک وزیر کو برطرف جبکہ دو صوبوں کے گورنر تبدیل کر دیئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی کابینہ میں واضح رد بدل ہوئی ہے، بادشاہ سلامت نے ایک نوجوان نواسے کو شرقیہ صوبے کا نائب گورنر تعینات کیا ہے۔ 

سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے 30 سالہ نواسے احمد بن فھد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو شرقیہ صوبے کا نائب گورنر تعینات کر دیا ہے۔ 

سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ایک بیٹے شہزادہ خالد بن سلمان کو امریکہ میں سفیر جبکہ دوسرے کو توانائی کا وزیر تعینات کر دیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ دو صوبوں کے گورنر تبدیل کرتے ہوئے سول سروسز کے وزیر کو برطرف کر کے اس کیخلاف تحقیقات کا حکم صادر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وزیر پر اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر اطلاعات کو تبدیل جبکہ یمن میں لڑنے والے فوجیوں کی دوماہ کی تنخواہ کا شاہی فرمان جاری کردیا گیا۔

اس کے علاوہ شاہ سلمان نے سعودی کابینہ میں مزید کچھ تبدیلیاں بھی کی ہیں۔

نیا نیشنل سیکورٹی سینٹر بھی قائم کردیا گیا ہے۔ شاہی فرمان میں ابراہیم القمر کو سعودی عربیہ جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

محمد بن صالح الغافلی سعودی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر جبکہ شہزادہ فہدبن ترکی سعودی زمینی افواج کے چیف کمانڈر تعینات کئے گئے ہیں۔

اس کےعلاوہ احمد بن حسن اسیری جنرل انٹیلی جنس کے نائب سربراہ مقرر کر دئیے گئے۔

ان سب کے ساتھ ساتھ شاہی فرمان میں یمن میں لڑنے والے فوجیوں کی دوماہ کی تنخواہ کا شاہی فرمان بھی جاری کیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری