صدر اسد: جب بھی شامی فوج کامیابی حاصل کرتی ہے، امریکہ دہشتگردوں کی مدد کو آن پہنچتا ہے


صدر اسد: جب بھی شامی فوج کامیابی حاصل کرتی ہے، امریکہ دہشتگردوں کی مدد کو آن پہنچتا ہے

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ جب بھی شامی فوج کوئی کامیابی حاصل کرتی ہے تو امریکہ بہادر اور اس کے حواری فوری طور پر دہشتگردوں کو سہارا دینے کیلئے میدان میں اتر آتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شام کے صدر بشار اسد کے آفیشل پیج پر بیان آیا ہے کہ شام جنگ کا ایک اہم مقصد شامیوں کو عربی تہذیب سے الگ کرنا ہے حالانکہ شام عرب ممالک میں سے ایک اہم ملک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دشمن اس مقصد میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگا۔

انہوں نے شامی ایئربیس الشعیرات پر امریکی حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "یہ حملہ شامی فوج کی بڑی اور نمایاں کامیابی کے بعد ہوا اور اس کا مطلب بھی واضح ہے کہ جب بھی شامی فوج کوئی کامیابی حاصل کرتی ہے تو امریکہ بہادر اور اس کے حواری فوری طور پر دہشتگردوں کو سہارا دینے کیلئے آن پہنچتے ہیں۔

بشاد اسد کا مزید کہنا تھا کہ شامی سرزمین پر آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

شامی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم جنگ کیساتھ ساتھ سیاسی حل بھی تلاش کریں گے کیونکہ ہمارا مقصد شامی عوام کا دفاع کرنا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری