بھارتی اور افغان میڈیا نے بھارت کا دہشتگردی سے تعلق ثابت کر دیا


بھارتی اور افغان میڈیا نے بھارت کا دہشتگردی سے تعلق ثابت کر دیا

بھارتی اور افغان میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی بم حملے سے مرنے والوں میں 13 بھارتی بھی شامل تھے، جس سے بھارت کا زیادہ سے زیادہ داعش اور کم سے کم دہشتگردی سے تعلق ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی اور افغان میڈیا نے  افغانستان میں امریکی مدر آف آل بم حملے میں داعش جنگجوؤں کے ساتھ بھارتی شہریوں کے بھی ہلاک ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے ننگرہار صوبے کے آچین علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر گرائے گئے دنیا کے سب سے بھاری نان نیوکلیئر بم کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے داعش جنگجوؤں میں سے 13 دہشتگرد بھارتی شہریت رکھتے ہیں۔

بھارتی اور افغان میڈیا کے اس انکشاف کے بعد بھارت کا زیادہ سے زیادہ داعش اور کم سے کم دہشتگردی سے تعلق ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی چند ہفتے قبل اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ اسرائیل، بھارت اور افغانستان مل کر پاکستان میں دہشتگردی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دعویٰ کیا تھا کہ افغانستان میں موجود بھارتی قونصل خانوں میں خودکش دھماکوں سمیت دہشتگردی کی باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خودکش بم دھماکوں میں استعمال ہونے والے افغانی نو عمر بچوں کو دیہی علاقوں سے جہاد کے نام پر بھرتی کرکے دھماکے کروائے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان عالمی برادری سے افغانستان میں بھارت کی جانب سے دہشت گردوں کو ٹریننگ دیئے جانے کے مدعا کو کئی بار اٹھا چکا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی سرحد سے قریب ننگرہار میں "مدرآف آل بمبز" کے حملے میں سو سے زائد ہلاکتوں کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری