داعش نے اپنا دارالحکومت تبدیل کردیا، فاکس نیوز

فاکس نیوز کے مطابق داعش نے اپنا نام نہاد دارالحکومت تبدیل کردیا ہے۔

داعش نے اپنا دارالحکومت تبدیل کردیا، فاکس نیوز

تسنیم نیوز: فاکس نیوز کا کہناہے کہ داعش نے اپنا نام نہاد دارالحکومت رقہ سے دیرالزور منتقل کردیاہے۔

فاکس نیوز نے امریکی وزارت دفاع کے حوالے سے خبردی ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے اپنا نام نہاد دارالحکومت کو شام کے علاقے الرقہ سے دیرالزور منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ دیرالزور عراقی سرحدکے قریب ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران امریکی حکام نے ڈرون طیاروں کے ذریعے سینکڑوں داعشی دہشت گردوں کو دیرالزور منتقل ہوتےہوئے مشاہدہ کیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ الرقہ میں داعش کے خلاف گھیرا تنگ ہونے کی وجہ سے اس گروہ کے جنگجو اب اپنے لئے نئے اور محفوظ ٹھکانے کی تلاش میں ہیں۔

واضح رہے کہ شامی شہر الرقہ 2013 سے اب تک داعش کے قبضے میں ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری