یمن کے صوبے صعدہ پر سعودی فضائی حملے


یمن کے صوبے صعدہ پر سعودی فضائی حملے

یمن کے صوبے صعدہ پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ الصعدہ کے علاقے المنزلہ پر وحشیانہ فضائی حملے کئے ہیں۔

المیسرہ نیوز کا کہنا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ صنعا کے شہر سنحان پر بھی بمباری کی ہے۔

واضح رہے کہ آل سعود آل یہود سے مل کر نہتے یمنیوں پر وحشیانہ حملوں میں مصروف ہیں۔

بین الاقومی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سعودی حملوں میں اب تک 12 ہزار افراد شہید اور 20 ہزار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

شہید یا زخمی ہونے والے افراد میں سے ایک بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری