مزار شریف فوجی کیمپ حملہ/ افغان وزیر دفاع اور آرمی چیف مستعفی + سند


مزار شریف فوجی کیمپ حملہ/ افغان وزیر دفاع اور آرمی چیف مستعفی + سند

بلخ میں طالبان کے افغان فوجی کیمپ حملے میں 140افغان فوجیوں کی ہلاکت پر افغانستان کے وزیر دفاع اور آرمی چیف قدم شاہ شاہم نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے افغان صدارتی محل سے جاری ہونے والے اعلامیے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آرمی چیف اور وزیر دفاع نے استعفیٰ دے دیا ہے جسے صدر اشرف غنی نے قبول بھی کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغان آرمی چیف اور وزیر دفاع نے طالبان کے حملے میں افغان فوجیوں کی ہلاکت پر استعفیٰ دیا۔

تاہم علاوہ ازیں افغان فوج پر کرپشن اور اپنے ماتحت اہلکاروں سے بد سلوکی کے الزامات بھی ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مزار شریف کے علاقے بلخ میں طالبان نے بڑا حملہ کر کے 140افغان فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری