امریکہ سے پیسے نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں،کرزئی


امریکہ سے پیسے نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں،کرزئی

سابق افغان صدر نے حالیہ طالبان حملے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں امریکہ سے پیسے نہیں بلکہ ملک میں امن چاہتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سابق افغان صدر نے طالبان کو ایک بار پھر مشورہ دیا کہ شدت پسندی اور خون خرابے کو چھوڑ کر قومی دھارے میں شامل ہوجائیں۔

کرزئی کا کہنا تھا کہ افغان طالبان امریکہ اور پاکستان کی نوکری ترک کرکے ملک اور قوم کے مفاد میں کام کریں۔

واضح رہے کہ سابق افغان صدر کرزئی سمیت افغان حکام جب بھی ملک میں کوئی دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوتا ہے تو پاکستان کو ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔

حامد کرزئی نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے افغانستان کے بارے میں امریکی پالیسی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ امریکہ دوہری پالیسی پر گامزن ہے، افغانستان میں امریکہ کے ہوتے ہوئے پاکستان کی مداخلتوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔

کرزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی میں پاکستان نے کئی بار ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کی۔

کرزئی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ سے پیسے نہیں بلکہ ملک میں امن کے طلب گار ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری