پرویز مشرف کا 2018 الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ


پرویز مشرف کا 2018 الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ

ایک انٹرویو میں سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف نے 2018 میں پاکستان میں ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایک انٹرویو میں پاکستان کے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے تیسری سیاسی قوت کی ضرورت پر زور دیا۔

ان کے بیان کے مطابق ایک تیسری سیاسی قوت پاکستان میں ایک بہتر عملی جمہوریت کے لئے بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے سیاسی کیرئیر کو دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ پاکستان کے وزیراعظم بننے کے شوقین نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک سیاسی قوت بنانا چاہتا ہوں، ایک تیسری سیاسی قوت۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایسے بہت سے لوگ ہیں جو پاکستان کا نظام بہت احسن طریقے سے سنبھال سکتے ہیں، میں اپنے تمام تر تجربات کو بروئےکار لاتے ہوئے ایسے ہی اچھے لوگوں کی رہنمائی کرنا چاہتا ہوں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری