آیت الله جوادی آملی کے پیغام کے ساتھ بین الاقوامی قرآن مقابلے کا آغاز


آیت الله جوادی آملی کے پیغام کے ساتھ بین الاقوامی قرآن مقابلے کا آغاز

دینی علوم حاصل کرنے والے طلباء کیلئے پہلے بین الاقوامی قرآن مقابلے کا آغاز ایران کے شہر قم میں ہوا جس میں 43 ممالک کے طلباء شرکت کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دینی علوم حاصل کرنے والے طلباء کیلئے قرآن مقابلوں کا انعقاد قم میں کیا جارہا ہے جبکہ دیگر ممالک سے آئے ہوئے طلباء و طالبات کیلئے مقابلوں کا انعقاد تہران کے امام خمینی عیدگاہ میں کیا گیا ہے۔

دینی علوم حاصل کرنے والے ایران میں مقیم طلباء کیلئے پہلے بین الاقوامی قرآن مقابلے کا آغاز آیت اللہ جواد آملی کے پیغام سے ہوا۔

اس افتتاحی تقریب کو صوبہ قم کی سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کیا گیا۔

واضح رہے کہ خواتین و حضرات کیلئے بین الاقوامی قرآن مقابلے کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کی 20 ہزار جلدیں ملک کے مختلف صوبوں میں بطور تحفہ عوام میں تقسیم کی گئیں۔

یہ مقابلے آئندہ بدھ کو اختتام پذیر ہوں گے اور جیتنے والوں کو قیمتی انعامات سے نوازا جائے گا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری