روس افغان طالبان کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے، جنرل نکلسن

خبر کا کوڈ: 1389123 خدمت: دنیا
نکلسون

امریکی جنرل جنرل جان نکلسن نے دعاویٰ کیا ہےکہ روس افغان طالبان کو ہتھیار فراہم کررہاہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن کا کہنا تھا کہ اس بات کو رد نہیں کرسکتے کہ روس طالبان کو ہتھیار سپلائی کررہاہے۔

نیوز کانفرنس کے دوران افغانستان میں روس کے کردار سے متعلق سوال پر جیمز میٹس نے امریکہ کی تشویش بڑھنے کی طرف اشارہ دیا۔

امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم اس حوالے سے روس سے سفارتی سطح پر رابطہ کریں گے اور جہاں ضرورت ہوئی اس کا سامنا کریں گے۔

دوسری جانب روس نے طالبان کو کسی بھی طرح کی مدد فراہم کرنے کی خبروں کی تردید کی۔

یاد رہےکہ21اپریل کو مزار شریف میں ہونے والے طالبان کے حملے میں 140فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد افغان آرمی چیف اور وزیر دفاع نے استعفیٰ دیدیا تھا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری