ٹرمپ: سلامتی کونسل شام میں کیمیائی حملے پر ردعمل دکھانے میں ناکام رہا

خبر کا کوڈ: 1389134 خدمت: دنیا
ترامپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل شام میں کیمیائی حملے پر ردعمل ظاہر کرنے میں ناکام رہا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل شام میں کیمیائی حملے کے بارے میں کوئی اقدام نہ کرسکا اور اس معاملے میں مکمل طور پر ناکام رہا۔

امریکی صدر نے سلامتی کونسل سے شمالی کوریا پر مزید پابندیاں لگانے کا مطالبہ بھی کیا۔

یاد رہے کہ رواں سال 4 اپریل کو دہشتگرد گروہوں نے شامی حکومت پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام لگایا تھا جبکہ امریکہ نے دہشتگردوں کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے شام کے فوجی ایئربیس پر میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں شامی فوج کے 6 اعلیٰ افسران جام شہادت نوش کرگئے۔

امریکی حملہ ایسے موقع پر کیا گیا جب شامی حکومت نے دہشتگردوں کے اس الزام کو یکسر مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ شامی حکومت نے تاحال کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا ہے اور آئندہ بھی نہیں کریگی۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری