کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 9 افراد شہید، متعدد زخمی


کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے 9 افراد شہید، متعدد زخمی

وفاق کے زیر انتظام فاٹا کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں مسافر بس بارودی سرنگ کی زد میں آنے سے 9 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے گودر میں مسافر بس بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں 9 افراد شہید جبکہ 13 زخمی ہوگئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکا کرم ایجنسی کے علاقے گودر میں ہوا۔

دھماکے کا نشانہ بننے والی بس گودر سے پاراچنار جارہی تھی جس میں مردم شماری ٹیم کے ارکان بھی سوار تھے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور سیکورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

واضح رہے کہ کرم ایجنسی کے حالات بہتر بنانے میں پولیٹیکل انتظامیہ سمیت ایف سی بھی مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاراچنار جانے والے تمام راستے ایف سی کے اختیار میں ہیں جبکہ اس علاقے سے آئے روز دھماکوں کی خبریں موصول ہوتی رہتی ہیں۔

یاد رہے کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے سلسلے میں ایف سی کے کرنل عمر دو دن قبل سینٹرل کرم کا دورہ کرچکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری