تلعفر پر عراقی جنگی طیاروں کی بمباری، متعدد خودکش داعشی دہشت گرد ہلاک


تلعفر پر عراقی جنگی طیاروں کی بمباری، متعدد خودکش داعشی دہشت گرد ہلاک

عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جنگی طیاروں نے تلعفر میں داعش کے خلاف کارروائی کرکے دسیوں خودکش بمباروں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، الفرات نیوز نے خبر دی ہے کہ داعشی دہشت گردوں کے خلاف عراقی فضائیہ نے ایک جامع کارروائی کرکے دسیوں خودکش بمباروں کو ہلاک کیا ہے۔

تسنیم کو موصولہ رپورٹ کے مطابق عراقی ایف 16 طیاروں نے تعلفرمیں داعش کے 3 خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں دسیوں خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے 19 فروری کو موصل کی آزادی کیلئے وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

عراقی فورسز نے اس اعلان کے بعد متعدد دیہاتوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری