پاکستان کے نئے سفیر کی ٹرمپ سے ملاقات


پاکستان کے نئے سفیر کی ٹرمپ سے ملاقات

پاکستان کے امریکہ کیلئے نئے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں سفارتی اسناد پیش کیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کےمطابق امریکہ میں تعینات پاکستان کے نئے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور امریکی صدر کو سفارتی اسناد پیش کیں۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر نے پاک امریکہ تعلقات کی بہتری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

امریکہ کیلئے پاکستان کے نئے سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت اور عوام امریکہ سے 7دہائیوں پرمشتمل دوستانہ تعلقات مضبوط بنانا چاہتےہیں۔

پاکستانی سفیر اعزاز چودھری کا کہنا تھاکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہےکہ گزشتہ ماہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں اپنی پہلی کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کےدرمیان 7 دہائیوں سےقریبی تعلقات ہیں۔

اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ افغانستان کا عسکری نہیں سیاسی حل درکار ہے جس کے لیے پاکستان اور امریکا مل کر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری