مغربی موصل کے 70 فیصد علاقے دہشت گردوں سے آزاد، ترجمان عراقی فوج

عراقی فوج کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ مغربی موصل کے 70 فیصد علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

مغربی موصل کے 70 فیصد علاقے دہشت گردوں سے آزاد، ترجمان عراقی فوج

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ مغربی موصل کے 70 فیصد علاقے کو خونخوار دہشت گردوں سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

عراقی فوج کے ترجمان یحییٰ رسولی کا کہنا ہے کہ مغربی موصل کے متعدد علاقوں کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے اب مزید علاقوں پر فوجی حملے جاری ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عراقی فضائیہ داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنارہی ہے جس کے نتیجے میں دہشت گرد مسلسل پسپا ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی سیکورٹی فورسز کی داعش کے خلاف آپریشن میں پیش قدمی جاری ہے اور عراق  کے کئی علاقوں کو داعشی درندوں سے مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری