مشہد مقدس میں بین الاقوامی میئرز کانفرنس کا آغاز


مشہد مقدس میں بین الاقوامی میئرز کانفرنس کا آغاز

پاکستان سمیت 40 اسلامی ممالک کے میئرز کی موجودگی میں تین روزہ بین الاقوامی میئرز کانفرنس کا آغاز ایران کے شہر مشہد مقدس میں ہوچکا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان سمیت 40 اسلامی ممالک کے صوبائی حکام اور میئرز کی موجودگی میں آٹھویں میئرز عالمی کانفرنس مشہد کی فردوسی یونیورسٹی میں شروع ہو گئی ہے۔

مشہد مقدس میں اس کانفرنس کے گذشتہ سات مرحلہ ملکی سطح پر منعقد کئے گئے تھے لیکن 2017 میں مشہد مقدس کو عالم اسلام کی ثقافتی دارالحکومت کا اعزاز ملنے کے بعد اس کانفرنس کو عالمی سطح پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

گذشتہ برس منعقد ہونے والی اس کانفرنس کا ہدف دانشور، اعلیٰ عہدیدار اور مایہ ناز اساتید کی باہمی مشاورت اور ان کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔

اس کانفرنس میں ایمسٹرڈم، امریکن یونیورسٹی بیروت، ہائڈلبرگ، شہید بہشتی یونیورسٹی ایران سمیت دنیا بھر کی مختلف یونیورسٹیز کے ممتاز اساتید اور ایران کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میئر ڈاکٹر کلیم اللہ خان کاکڑ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد اسلامی ممالک کے میئرز کی اس بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے 9 روزہ دورے پر ایران مشہد پہنچ گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر مشہد میں ہونے والی یہ کانفرنس 25 سے 27 اپریل تک جاری رہے گی۔

پاکستانی وفد ڈاکٹر کلیم اللہ خان کاکڑ کی قیادت میں اپنے 9 روزہ دورہ ایران کے دوران مشہد، تہران، قزوین اور زاہدان شہروں کا دورہ کرے گا جہاں پاکستانی میئرز ایرانی حکام سے ملاقاتیں کرکے مختلف امور پر بات چیت کریں گے جبکہ اس موقع پر مشہد اور کوئٹہ کے درمیان سسٹرز سٹی معاہدے پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری