ہمیشہ یہودیوں کا ساتھ دوں گا: ٹرمپ کا اسرائیل کو بلواسطہ اور عالم اسلام کو بلاواسطہ پیغام


ہمیشہ یہودیوں کا ساتھ دوں گا: ٹرمپ کا اسرائیل کو بلواسطہ اور عالم اسلام کو بلاواسطہ پیغام

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ہمیشہ یہودیوں کا ساتھ دینے کا کھل کے اعلان کر کے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ ان کو مسلمانوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے جبکہ ان کا یہ پیغام ان مسلمانوں کیلئے سبق آموز ہے جو آج بھی امریکہ کو اپنا ہمدرد اور غمگسار سمجھتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے یہودیوں کے خلاف واقعات کیخلاف لڑائی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ بطور امریکی صدر میں ہمیشہ یہودیوں کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

امریکی صدر کا یہ پیغام ان مسلم ممالک کے لئے سبق آموز ہے جو آج بھی امریکہ کو اپنا ہمدرد اور غمگسار سمجھتے ہیں۔

ہولوکاسٹ کے سلسلہ میں تقریب میں کہا آج ہم مارے گئے 6 ملین یہودیوں کی یاد منا رہے ہیں۔ نازیوں نے انہیں بیدردی سے قتل کیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری