جنوبی موصل میں 12 دیہات دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد


جنوبی موصل میں 12 دیہات دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے بدنام زمانہ دہشت گرد ٹولہ داعش کے خلاف کاروائی کرکے مزید 12 دیہاتوں کو آزاد کرالیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جنوبی موصل میں کاروائی کرکے 12 دیہاتوں کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔

روپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے المسلطن، البوعلوان، دبسه، الخنیفس، تل هلاله، تل رجیم، الاثوری، الحویدر، صلال، علیبه، علیبة الشرقیه، و علیبة الغربیة نامی دیہاتوں کو داعش کی چنگل سے آزاد کرالیا ہے۔

واضح رہے کہ کل منگل کے دن عراقی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جنوبی موصل کے مضافاتی علاقے الحضر میں دہشت گردوں کے خلاف  محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)  نامی جامع کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

یاد رہے عراقی فوج موصل سمیت عراق کے مختلف علاقوں میں درندہ صفت داعش کے خلاف آپریشن کررہی ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے اب تک سینکڑوں علاقے آزاد کرالئے گئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری