چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز


چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا آغاز

پاکستان میں چھٹی قومی خانہ و مردم شماری کا دوسرا مرحلہ دارالحکومت اسلام آباد سمیت 87 اضلاع میں شروع ہوگیا۔ 

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت 87 اضلاع میں دوسرے مرحلے کے پہلے بلاک میں خانہ شماری کا آغاز ہو چکا ہے جو 27 اپریل تک مکمل ہوگا جبکہ مردم شماری 28 اپریل کو شروع ہوگی جو 8 مئی کو مکمل ہوگی۔

اسی طرح دوسرے مرحلے میں دوسرے بلاک کے لئے خانہ شماری 11 مئی سے 13 مئی تک ہو گی جبکہ مردم شماری 14 مئی سے 24 مئی تک ہوگی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق اسلام آباد کو خانہ و مردم شماری کے لئے 1304 بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں 644 شہری اور 660 دیہی بلاکس شامل ہیں۔ 

دوسرے مرحلے میں خیبر پختونخوا کے 9109 بلاکس، فاٹا کے 3543، پنجاب کے 46454، سندھ کے 20833، بلوچستان کے 4475، آزاد جموں و کشمیر 1579 اور گلگت بلتستان کے 526 بلاکس شامل ہیں۔

پہلے مرحلے میں 63 اضلاع میں خانہ و مردم شماری مکمل کر لی گئی ہے۔ جن اضلاع میں مردم شماری کا عمل مکمل ہو چکا ہے ان میں پنجاب کے 16 اضلاع، سندھ کے 8 اضلاع، خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع، بلوچستان کے 15 اضلاع، آزاد جموں و کشمیر کے 5 اضلاع اور گلگت بلتستان کے 5 اضلاع کے علاوہ اورکزئی ایجنسی بھی شامل ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری