سعودی فوجی ٹھکانے ایک بار پھر یمنی میزائلوں کے نشانے پر


سعودی فوجی ٹھکانے ایک بار پھر یمنی میزائلوں کے نشانے پر

یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج نے ایک بار پھر سعودی فوجی ٹھکانوں کو زلزال نامی میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضا کاروں نے سعودی اتحادی فوجیوں پر زلزال نامی میزائل سے حملہ کیا ہے۔

جیزان کے علاقے الموسم میں موجود سعودی اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر زلزال اور کاتیوشا نامی میزائل داغے گئے ہیں۔

یمنی فوج نے زلزال اور کاتیوشا میزائلوں کے ساتھ ساتھ مارٹر گولوں سے بھی جیزان کے الدخان اور المصفوقہ نامی علاقوں پرحملہ کیا ہے۔

یمنی نشانہ بازوں نے جیزان کے ہی علاقے الفریضہ میں تین سعودی اہلکار اور مشرقی یمن کے علاقے صراوح میں مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی کے 4جنگجووں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مغربی تعز کے حذران نامی علاقے میں مفرور صدر منصور ہادی کے دہشت گردوں اور یمنی سرکاری فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

دوسری طرف سعودی اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے تعز کے الوازعیہ پر شدید بمباری کی ہے۔

واضح رہے کہ آل سعود آل یہود سے مل کر نہتے یمنیوں پر وحشیانہ حملوں میں مصروف ہیں۔

بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ سعودی حملوں میں اب تک 12 ہزار افراد شہید اور 20 ہزار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

شہید یا زخمی ہونے والے افراد میں سے ایک بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری