ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز میں شاہینوں کا فاتحانہ آغاز


ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز میں شاہینوں کا فاتحانہ آغاز

گرین شرٹس نے ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 7 وکٹوں سے باآسانی جیت کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ویسٹ انڈیز کے شہر جمیکا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے آخری روزمیزبان ٹیم گرین شرٹس کے سامنے سنبھل نہ سکی اور 152 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔

اس کے بعد پاکستان کو جیت کے لئے صرف 32 رنز کا ہدف ملا جو مہمان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے  یاسر شاہ کومیچ کابہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔ 

انہوں نے پہلی اننگزمیں دو جبکہ دوسری اننگزمیں چھ وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ آخر روز کی آخری 2 گیندوں پر کپتان مصباح الحق نے پے در پے چکھے مار کے نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا بلکہ اپنے فین کے دل ایک بار پھر جیت کر ناقدین کو خاموش کرا دیا۔

۔ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کا سکوریہ رہا۔ 

ویسٹ انڈیز: 286 اور 152
پاکستان: 407 اور 36 (3 وکٹوں کے نقصان پر)

یاد رہے کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ اتوار سے برج ٹائون میں کھیلاجائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری