اسرائیلی حکام کا ایک اعلیٰ وفد ترکی پہنچ گیا


اسرائیلی حکام کا ایک اعلیٰ وفد ترکی پہنچ گیا

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے سیاسی ماہرین کا ایک اعلیٰ وفد ترکی پہنچ گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ سیاسی ماہرین کا ایک اعلیٰ وفد ترکی پہنچ گیا ہے۔

اسرائیلی حکام کے دورے کا مقصد ترکی کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی تعاون کا فروغ ہے۔

واضح رہے کہ ترکی مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کا ایک اہم اتحادی سمجھا جارہا تھا تاہم 2010 میں ترک سمندری جہازوں پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔

ترکی کے سمندری جہاز 31 مئی 2010 کو غزہ کے باشندوں کے لئے امدادی سامان لے کر جارہے تھے جن پر اسرائیلی فوج نے حملہ کردیا تھا۔

اسرائیلی حملے میں 10 ترک اہلکار مارے گئے تھے جس کی وجہ سے ترکی نے اسرائیل کے سفیر کو ملک بدر کردیا تھا۔

جبکہ اب ایک بار پھر ترک اسرائیل تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری