ادبی اور شعری حوالوں سے فارسی مادر زبان کی حیثیت رکھتی ہے


ادبی اور شعری حوالوں سے فارسی مادر زبان کی حیثیت رکھتی ہے

معروف ایڈیٹر، مشہور صحافی، نامور شاعر، ثقہ مصنف، بابائے صحافت جناب محمود شام کا کہنا ہے کہ ادبی اور شعری حوالوں سے فارسی مادر زبان کی حیثیت رکھتی ہے، قابل افسوس ہے کہ ہماری نئی نسل میں فارسی کی طرف رغبت نہیں رہی، غالب و اقبال نے فارسی میں لکھا، فارسی اور اردو کا اس وقت بھی گہرا رشتہ ہے، جب ایران جانا ہوتا ہے وہاں سے کلاسیکل شعراء کے دیوان لیکر آتا ہوں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق معروف ایڈیٹر، مشہور صحافی، نامور شاعر، ثقہ مصنف، بابائے صحافت جناب محمود شام نے تسنیم نیوز کے نمائندے سے گفتگو کے دوران کہا: ادبی اور شعری حوالوں سے فارسی مادر زبان کی حیثیت رکھتی ہے، قابل افسوس ہے کہ ہماری نئی نسل میں فارسی کی طرف رغبت نہیں رہی، ہمارے زمانے میں لوگ فارسی سے اردو کی طرف آتے تھے، غالب و اقبال نے فارسی میں لکھا، فارسی اور اردو کا اس وقت بھی گہرا رشتہ ہے، جب ایران جانا ہوتا ہے وہاں سے کلاسیکل شعراء کے دیوان لیکر آتا ہوں، تہران میں نذیری، سعدی، اصفہانی کے حوالے سے خوبصورت اور دیدہ زیب دیوان چھپ رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ایران میں بھی اردو اور اقبال پر کام ہو رہا ہے، اس وقت سب سے زیادہ ضرورت امن عالم کی ہے، نفرتیں دہشت گردی اور انتہا پسندی ختم کرنے کی۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری