"لوگ مرتے رہتے ہیں، یہ کوئی بڑی بات نہیں"، محکمہ صحت فیصل آباد کا افسوس ناک بیان


"لوگ مرتے رہتے ہیں، یہ کوئی بڑی بات نہیں"، محکمہ صحت فیصل آباد کا افسوس ناک بیان

فیصل آباد میں رواں سال کے دوران چکن پاکس سے 16 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ محکمہ صحت کے افسر کا یہ کہنا ہے کہ لوگ مرتے رہتے ہیں، یہ کوئی بڑی بات نہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فیصل آباد میں رواں سال کے دوران چکن پاکس سے 16 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 2 افراد اب بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت کے افسران کی جانب سے ایک انتہائی افسوس ناک بیان سامنے آیا ہے کہ "لوگ مرتے رہتے ہیں، یہ کوئی بڑی بات نہیں۔"

ہمارے مسیحاؤں کے اس بیان پر شہریوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے چکن پاکس کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ چکن پاکس کا تدارک کرنے کیلئے بنائی گئی پانچ رکنی کمیٹی نے بھی تاحال کوئی رپورٹ پیش نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ چکن پاکس کا مرض بے قابو ہوتا جا رہا ہے۔

فقط چار ماہ کے دوران چکن پاکس سے 16 افراد جان کی بازی ہا رچکے اور 84 افراد الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جبکہ دو مریض اب بھی آئیسولیشن وارڈ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے عملے کو تو ویکیسن لگائی جا رہی ہے لیکن مریضوں کیلئے ویکسین نہیں ہے۔

شہریوں میں مندرجہ بالا بیان اور شہریوں کے ساتھ غیر امتیازی سلوک پر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری