پشاور کابل موٹر وے؛ عالمی بینک نے مالی تعاون کا عندیہ دے دیا


پشاور کابل موٹر وے؛ عالمی بینک نے مالی تعاون کا عندیہ دے دیا

پشاور سے کابل تک موٹروے کی تعمیر کے لئے عالمی بینک نے مالی معاونت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق واشنگٹن میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کی۔

اس موقع پر  وزیرخزانہ اسحاق ڈار  کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کو برآمدات نہ بڑھنے پرتشویش ہے۔

اسی لئے برآمدات بڑھانے کے لئے حکومت نے جارحانہ پروگرام شروع کیا ہے۔

دوسری جانب عالمی بینک نے پشاور سے کابل تک 265 کلومیٹر طویل موٹروے کی تعمیر کے لئے مالی معاونت پر رضامندی ظاہرکی ہے۔

واضح رہے کہ یہ منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا جبکہ اس شاہراہ کی تعمیر پر 76کروڑ ڈالرلاگت آئےگی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سی پیک میں 46ارب ڈالرز میں سے8 ارب ڈالرز بجلی کے منصوبوں پر خرچ ہوں گے اور 2018کے اختتام پر15سے18ہزار میگاواٹ بجلی پیداوار میں شامل ہو چکی ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی اقتصادی اداروں نے پاکستان کوسرمایہ کاری کے لئے پرکشش قرار دیا ہے اور 2050 تک پاکستان کا شمار جی 20 ممالک میں ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری