ایران اور روس شام کے بارے میں مشترکہ سیاسی اور عسکری حکمت عملی طے کریں گے


ایران اور روس شام کے بارے میں مشترکہ سیاسی اور عسکری حکمت عملی طے کریں گے

روسی صدر کے نمائندہ خصوصی کل (جمعرات 27 اپریل کو) تہران پہنچنے کے بعد ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل کے سیکرٹری ایڈمیرل علی شمخانی سے ملاقات اور شام بحران سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے نمائندہ خصوصی الیکسنڈر لاورنٹیف جمعرات کو تہران پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق روسی صدر کے نمائندہ خصوصی تہران دورے کے دوران ایران کی قومی سلامتی کے سیکرٹری ایڈمیرل علی شمخانی سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق روسی اور ایرانی حکام علاقائی اور بین الاقوامی مسائل سمیت شام بحران سے متعلق خصوصی بات چیت کریں گے۔

اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان شام کے بارے میں مشترکہ سیاسی اور عسکری حکمت عملی طے کرنا ہے۔

لاورنٹیف اس ملاقات میں ایرانی حکام کو شام سمیت پورے خطے سے متعلق تجاویز پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران اور روس شام کے معاملے ایک صفحے پر ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ اس ملک کے حالات جلد از جلد بہتر ہوجائیں تاہم امریکی سامراج اور اس کے حواری دہشتگردوں کی توسط سے کئی مرتبہ شام جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری