حب الوطنی، لگن اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں پر مبنی فلم، "یلغار" + ٹریلر


حب الوطنی، لگن اور دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں پر مبنی فلم، "یلغار" + ٹریلر

جذبہ حب الوطنی سے پھرپور پاکستانی تھرلر فلم "یلغار" کے ٹریلر کو گذشتہ روز ایک خصوصی میٹ اینڈ گریٹ سیشن میں ریلیز کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرنے والی فلم "وار" کے بعد اسی فلم کے ہدایت کار و مصنف و پروڈیوسر حسن وقاص رانا کا نیا شاہکار "یلغار"، جس کا معیاری فلموں کے شائقین کو بےصبری سے انتظار تھا، کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔

مذکورہ  فلم یلغار میں شان، ہمایوں سعید، بلال اشرف، عدنان صدیقی، ایوب کھوسو، عائشہ عمر، ثناء بچہ اور ارمینا رانا خان سمیت کئی دیگر شاندار فنکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

فلم کے حوالے سے حسن وقاص رانا نے بتایا کہ یلغار کی کہانی حب الوطنی، لگن اور دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فوج کی کوششوں کا احاطہ کرتی ہے۔

توقع ہے کہ فلم کے مناظر اور پرکشش کہانی آخری وقت تک ناظرین کی توجہ کا مرکز رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یلغار نہ صرف میری محنت کا پھل ہے بلکہ یہ میرا جذبہ اور جنون بھی ہے۔

فلم کی تقسیم کار سلطانہ صدیقی نے اس سلسلے میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ بہترین لوگوں کے ذریعے معیاری کام پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ یلغار پاکستان کی واحد فلم ہے جو 60 ممالک میں تقریباً 1600 اسکرینز پر پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ یلغار عید الفطر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری