تحریک طالبان نے لوگوں کو گمراہ اور معصوم لوگوں کا قتل عام کیا + ویڈیو


تحریک طالبان نے لوگوں کو گمراہ اور معصوم لوگوں کا قتل عام کیا + ویڈیو

دہشتگرد گروہ تحریک طالبان کے ترجمان کا اس بیان کیساتھ کہ افغانستان میں ہمارے ساتھیوں کےبھارتی ایجنسی "را" سے تعلقات تھے جو اس ایجنسی کو معلومات فراہم کرتے تھے، کہا: "تحریک طالبان نے اسلام کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا اور بے گناہوں کا قتل عام کیا۔"

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان کا اعترافی بیان جاری کر دیا گیاہے۔

اپنے اعترافی بیان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان کا کہنا تھا کہ میں نے 2008ء میں کالعدم ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی، تب میں کالج کا طالبعلم تھا۔ 2008ء کے اوائل ہی میں تحریک طالبان پاکستان میں شامل ہو گیا۔

ترجمان نے کہا کہ میں ٹی ٹی پی مہمند ایجنسی اور جماعت الاحرار پاکستان کا ترجمان بھی رہا ہوں۔

احسان اللہ احسان نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے اسلام کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا ہے۔

احسان اللہ احسان نے کہا کہ میں نے 9 سالوں میں ٹی ٹی پی میں بہت سی چیزوں کو دیکھا۔  ہمارا ایک ٹولہ مخصوص لوگوں سے بھتہ لیتا تھا۔ یہ لوگوں کا قتل عام کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف علاقہ جات میں دھماکے کرتے تھے۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع ہونے کے بعد ہم افغانستان چلے گئے۔ افغانستان میں ساتھیوں کےبھارتی ایجنسی را سے تعلقات تھے، بھارتی ایجنسی را کو معلومات فراہم کیں اور اہداف دیے۔

اللہ کی ہلاکت کےبعد نئے امیر کیلیے انتخابی مہم چلائی گئی۔ امیر کی دوڑ میں عمرخالد خراسانی، ملا فضل اللہ، خان سید سجنا شامل تھے۔ ہر کوئی اقتدار حاصل کرنا چاہتا تھا۔ شوریٰ نے فیصلہ کیا قرعہ اندازی کرائی جائے۔ قرعہ اندازی کے ذریعے ملافضل اللہ کو امیر بنادیا گیا۔ آپریشن کے دوران ہر بندہ چاہتا تھا کہ وہ تنظیم کا امیر بنے اور قبائلی علاقوں میں آپریشن بڑھتے ہی تنظیم کی قیادت کی دوڑ تیز ہو گئی۔

احسان اللہ احسان نے کہا کہ یہ لوگ اسکولوں اور کالجوں پر حملے کرتے تھے۔ لیکن اسلام ہمیں اس بات کا درس نہیں دیتا۔ احسان اللہ احسان نے بتایا کہ میرا اصل نام لیاقت علی خان ہے۔ 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری