ایران: ترک فضائیہ کا عراق پر حملہ بغداد کی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے


ایران: ترک فضائیہ کا عراق پر حملہ بغداد کی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق پر ترک حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: "ملکوں کی خودمختاری کی خلاف ورزی دراصل خطے میں عدم استحکام کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔"

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے عراق کے سنجار شہر کے اطراف میں ہونے والے ترک فضائیہ کے حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے کو عراق کی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی قراردیا اور اس سلسلے میں عراقی حکومت کے موقف کی بھرپور حمایت کی۔

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ملکوں کی خودمختاری کی خلاف ورزی کرنا ہر لحاظ سے عدم استحکام کا باعث بنتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی دراصل بین الاقوامی قوانین اور معیارات کی تردید اور خطے میں عدم استحکام کو مزید تقویت دینے کے مترادف ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری